اسلام آباد (اے پی پی):حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دہ اضلاع میں ٹیکسوں سے استثنیٰ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ، یہ پانچ سالہ مدت30 جون کو مکمل ہورہی تھی ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی ایک بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جائے اور پاکستان میں ایک یکساں اور ہم آہنگ ٹیکس کا نظام رائج ہو۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کے دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں کی جانے والی 25 ویں ترمیم کے نتیجہ میں فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس آئینی تبدیلی کو موثر طور پر عملی جامہ پہنائے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو 5 سال کیلئے ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ یہ مدت 30 جون 2023 کو ختم ہو رہی تھی جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...