وزیراعظم کا کھیلوں کے ڈھانچے کی ترقی کیلئے 22 میگا پراجیکٹس کی منظوری دینے کا فیصلہ

10 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے 22 میگا پراجیکٹس کے قیام کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹرز انیشیٹو فار دی پروموشن آف سپورٹس کے تحت سندھ کیلئے نو، پنجاب کیلئے چار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے تین، تین ، گلگت بلتستان کیلئے دو اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے ایک منصوبے شامل کیے جائیں گے۔