تمام جماعتوں سے تعلقات اچھے ، الیکشن پر حکمت عملی واضح کرینگے،حمزہ شہباز

10 جون ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات سیاست نہیں بلکہ کھلے عام دہشت گردی ہے،ملوث لوگوں کوقرار واقعی سزائیں ملنی چاہئیں،ہمارے سب سیاسی جماعتوں سے تعلقات اچھے ہیں ،جب انتخابی بگل بجے گا تو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔