حکومت ٹیکس بڑھا رہی،صوبوں کو پیسے دے رہی، بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

10 جون ، 2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل )سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے اور صوبوں کو پیسے دے رہی ہے، پیش کردہ یہ بجٹ پائیدار نہیں۔ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کی ضرورت ہے۔