پشاور ،مردان ( نمائندگان جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ، سابق وزیر مملکت علی محمد خان کواا نٹی کرپشن حکام نے رہائی کے بعد مردان میں احاطہ عدالت سے 5ویں مرتبہ گرفتاررلیا ۔ قبل ازیں جمعر ات کو پشاور ہائیکورٹ سے3 ایم پی او کے فیصلہ کالعدم قرار دینے پر رہائی ملنے کے بعد مردان پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات میں درج ایف آئی آر میں پشاور جیل کے سامنے سے گرفتار کیا، پولیس نے جمعہ کو سابق وزیر مملکت کو ریمانڈ لینے کیلئے انسداد دہشتگردی مردان کی خصوصی عدالت کے جج سید عبید اللہ شاہ کے سامنے پیش کیا ، جج نے پولیس سے استفسار کیا 9 مئی کے واقعات میں علی محمد خان کے ملوث ہونے کے کیا شواہد ہیں تو پولیس کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکی ، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی اس کیس میں فوری رہائی کا حکم دیدیا تاہم اس کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب علی محمد خان نے کمرہ عدالت سے نکل کرگفتگو کی اور کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی ہرگز حمایت نہیں کرتے لیکن وہ عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے ر ہیں گے بعد ازاں جب وہ احاطہ عدالت سے روانہ ہوئے تو پولیس نے یہ کہہ کر روک دیا کہ انھیں ابھی عدالت کا تحریری حکم نہیں ملا لہذا کچھ دیر انتظار کریں بعد میں جب عدالت کا تحریری حکم آیا تو حامیوں نے علی محمد خان کو گاڑی میں بٹھا دیا پولیس نے بتایا کہ انٹی کرپشن پولیس کے ایک مقدمہ میں وہ مطلوب ہیں لہذا انہیں گرفتار کیا جارہا ہے ، حامی وکلاء انہیں کمرہ عدالت لے گئے اور انٹی کرپشن کے مقدمہ میں علی محمد خان کی بی بی اے کے لئے چند وکلاء کو بھیج دیا لیکن وہ بی بی اے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس پر پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ طورو منتقل کردیا ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ا ن کو اپنے دور وزارت میں فشریز ڈیپارٹمنٹ میں 73غیر قانونی بھرتیوں کی پاداش میں ملزم کو حراست میں لیا گیا ، آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لاہورمحکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے مکمل ہونیوالے بنیادی مراکز صحت، مریم نواز کلینکس اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو محکمہ...
لاہور 1974میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے 50سال بعد پنجاب اسمبلی میں میگا ایونٹ پہلی ایشیاء اور سائوتھ ایسٹ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نےتھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں جعلی پولیس مقابلے میں تین شہریوں کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آج 8 فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکرائو نہ کرنے...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال مولانا فضل الرحمٰن کی اپوزیشن اتحاد کے...
لاہور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ”برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
واشنگٹن/کراچیپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ...