9 مئی کو جناح ہائوس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

10 جون ، 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)9 مئی کو جناح ہائوس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پاکستان تحریک انصاف کا متحرک کارکن ہے۔ ذرائع کے مطابق نو مئی کو ارضم جنید نے اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کے نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور افواج پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرپسند ارضم نے لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے۔