لاہور ہائیکورٹ،عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس سے پہلے سے دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب

10 جون ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس سے پہلے سے دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔