تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند، تعلیمی بجٹ مایوس کن، اساتذہ تنظیمیں

10 جون ، 2023

لاہور(خبر نگار) تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند، تعلیمی بجٹ مایوس کن، جامعات کے پاس تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں، تعلیم کیلئے بجٹ بڑھانے کا مطالبہ، ماہرین تعلیم اساتذہ اور ان کی نمائندہ تنظیموں نےوفاقی بجٹ کو مایوس کن اور شعبہ تعلیم کے لیے انتہائی ناکافی قرار دے دیا ہے ۔وفاقی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہر نعیم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجدمگسی، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم، صدر پنجاب ٹیچرز یونین و پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چودھری، آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف ادیب نے کہاکہ حکومت نے نجی سکولوں کو ٹیکس میں کوئی رعایت نہیں دی ۔دریں اثنا کالج ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنمائوں فائزہ رعنا، طارق بلوچ اور حسن رشید نے کہا ہے کہ جس طرح سے وفاقی حکومت نے برسوں سے منجمد الائونسز میں اضافہ کیا ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت بھی کنوینس الائونس اور ہائوس رینٹ وغیرہ میں اضافہ کرے گی۔