سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، 9مئی واقعات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

10 جون ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے9 مئی واقعات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔سینیٹ میں کمیٹی کا ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، 9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ شہدا کی بے حرمتی، قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔