اوکاڑہ(وارث حیدری)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ سابق ایم پی اے جگنو محسن نے گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں ملکی وانتخابی سیاست اہم قومی امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ، اس موقع پر سابق ایم پی اے جگنو محسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں انتہا پسندانہ رجحانات کو فروغ دے کر سیاسی وضع داریاں ختم کرنے والے بے نقاب ہو چکے،9مئی کو فوجی تنصیبات اور قومی املاک پر حملہ کرنے والوں کو عوام جان بھی چکے ہیں اور پہچان بھی چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر ،ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قوم اس قدر متحد ہو چکی ہے کہ شرپسند انہ منصوبہ سازوں کے خلاف قومی اتفاق رائے سامنے آ چکا ہے، جگنو محسن نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنا شاندار مستقبل میاں نواز شریف سے وابستہ کر چکے ہیں، میاں نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے انقلابی اقدامات کا سفرجاری رکھے گی،سخت معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت عوام کو ممکنہ حد سے بھی زیادہ ریلیف دینے میں مصروف عمل ہے ۔
لاہورمحکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے مکمل ہونیوالے بنیادی مراکز صحت، مریم نواز کلینکس اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو محکمہ...
لاہور 1974میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے 50سال بعد پنجاب اسمبلی میں میگا ایونٹ پہلی ایشیاء اور سائوتھ ایسٹ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نےتھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں جعلی پولیس مقابلے میں تین شہریوں کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آج 8 فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکرائو نہ کرنے...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال مولانا فضل الرحمٰن کی اپوزیشن اتحاد کے...
لاہور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ”برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
واشنگٹن/کراچیپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ...