شاہراہوں اور مواصلاتی سہولتوں کیلئے 161 ارب روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی):حکومت نے وفاقی بجٹ میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے 267 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو کل حجم کا 28 فیصد ہے۔ وفاقی وزیر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے مجوزہ مختص رقم 267 ارب روپے ہے جو کل حجم کا 28 فیصد ہے۔