تعمیراتی ٹھیکوں میں سوا ارب کی کرپشن، پرویز الہی، مونس اور علی ساہی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

10 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کی شکایات پرنیب نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور مونس الہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا،ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف مجموعی طور پر 226ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس وصول کرنیکا الزام ہے۔