PTIکے اکرم چیمہ اورعابد جیلانی لاپتہ

10 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے اکرم چیمہ اور عابد جیلانی گذشتہ رات سے لاپتہ ہیں ، پی ٹی آئی کے رہنماراجہ اظہرکے مطابق اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور عابد جیلانی چئیرمین شاہ فیصل ٹاون ہیں، دونوں رہنما گذشتہ شب ادارہ نور حق میں اجلاس میں موجود تھے، راجہ اظہرکاکہنا ہے خدشہ ہے کہ ہمارے رہنماوں کو اغواء کیا گیا ہے۔