سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب مڑ گیا

10 جون ، 2023

کراچی(جنگ نیوز)سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ تبدیل ہوکر پاکستان اور بھارت کی جانب ہوگیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہناہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔