جج دھمکی کیس ، عمران کی استثنیٰ کی درخواست مسترد ، 6 جولائی کو طلب

10 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ملک امان نے خاتون جج دھمکی کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ ضمانتی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے عدالت نے ایس ایس پی سکیورٹی کو کچہری میں سکیورٹی کی رپورٹ جمع کروانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ایک روز قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔