تحریک لبیک پاکستان کا منشور اسلام، پاکستان اور عوام ہے،سعد رضوی

10 جون ، 2023

لاہور(خبرنگار) تحریک لبیک پاکستان کا ملک کے اندر حالیہ گستاخیوں،بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ کے آخری مرحلے کا لاہور جامع مسجد رحمتہ للعالمین سے اسلام آباد کی جانب آغاز ہوگیا، لاہور سے روانگی سے قبل سعد رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کا منشور اسلام، پاکستان اور عوام ہے،انہیں مقاصد کے حصول کے لئے مارچ اسلام آباد جارہا ہے،76 سالوں سے ملک پر قابض حکمرانوں نے کچھ بھی ٹھیک نہیں کیا۔