71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا آغاز بھارت میں کیا جائے گا

10 جون ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سی ای او مس جولیا مارلے ،مس انڈیا2022 سینی شیٹی اور 2022 کی مس ورلڈ کی فاتح کیرولینا بیلاوسکا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 71 ویں عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد اس مرتبہ بھارت میں کیا جائے گا۔ بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 2022 کی مس انڈیا 21 سالہ سینی شیٹی عالمی مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔