بجٹ کے اہداف غیر حقیقت پسندانہ ہیں:بزنس کمیونٹی جائزہ لے گی

10 جون ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت کا وفاقی بجٹ 9200 ارب کا بجٹ ٹارگٹ نہ صرف مشکل دیکھائی دیتا ہے بلکہ اس کے دور ست منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں؛ کیونکہ پچھلے سال کا حدف 7500 ارب تھا جس کو حاصل کرنے کے لئے ابھی تک کوششیں جاری ہیں۔ پچھلے سال معاشی شرح نمو ء تقریبا 6 فیصد کے قریب تھی جبکہ اس سال معاشی شرح بہت گر گئی ہے اور صرف 0.29 فیصد ہے۔ تو کس طرح کم معاشی ترقی پرزیادہ ٹیکس لگائے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر نےکہا کہ اگلے مالی سال کے لیے 30ارب ڈالر برآمدات اور 33ارب ڈالر ترسیلات زر کے اہداف حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھاناہونگے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 2000ارب روپے کا خسارہ کیسے پورا ہوگا اور یہ ٹیکس کس پر لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو فاٹا اور پاٹا کے لیے مراعات پر تحفظات تھے لیکن حکومت نے اس کی مدت مزید ایک سال بڑھا دی ہے جس سے انڈسٹری کے تحفظات بڑھیں گے۔