دراز پہلی آف لائن شاپنگ ایکسپو کی میزبانی کریگا

10 جون ، 2023

لاہور(سودی )دراز پاکستان آج لاہور میں اپنی نوعیت کے پہلےدوروزہ آف لائن شاپنگ ایونٹ ’دراز شاپنگ ایکسپو‘ کی میزبانی کریگا۔دراز شاپنگ ایکسپو کا مقصد پاکستان کے 10 سرفہرست برانڈز اور 100 سے زائد مارکیٹ پلیس سیلرز کو ایک چھت تلے جمع کرنا ہے تاکہ وہ مختلف کیٹگیریوں پر مشتمل مصنوعات پیش کرسکیں۔ایکسپو میں 150 سٹال لگائے جائیں گے۔