پوائنٹ آف سیل رجسٹریشن کا بزنس کو فائدہ ہوتا ہے:کمشنران لینڈ

10 جون ، 2023

گجرات(نمائندہ جنگ) چیف کمشنران لینڈ ریونیو سیالکو ٹ نورین ظاہرہ نےگجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں ایف بی آر کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا ۔انہوںنے کہا کہ پوائنٹ آف سیل کیلئے ہم چیمبر کو رابطہ میں لیں گے۔ چھوٹے کاروباری افراد سے نرمی برتی جائے اور بھاری جرمانے نہ کئے جائیں۔ہم نئے ٹیکس پیئرز کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور اس ٹارگٹ کو بھی مکمل کر نے والے ہیں۔ ہماری قواعد کی وجہ سے کچھ حدود ہوتی ہیں۔پوائنٹ آف سیل رجسٹریشن کا بزنس کو ہی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ سیلز ریکارڈ پر آجاتی ہیں تو اس کا آپ کے کاروبار کو ہی فائدہ ہو گا۔ مزید ٹیکس دہندہ کو رجسٹر کرنے کا مقصد مالی فائدہ نہیں بلکہ ڈاکومنٹڈ اکانومی ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر شخص، ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی صورت میں دے رہا ہے یہ تب ختم ہو سکتا ہے جب بڑے کاروباری حضرات اپنا ٹیکس ادا کریں گے ۔