جعلی سفری دستاویزات پر سپین جانے والامسافر آف لوڈ

10 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پرجعلی سفری دستاویزات پرسپین جانے والے مسافرمبشر حسین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ملزم کے پاسپورٹ پر سپین کا جعلی وزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم نے ایجنٹ سے 20 لاکھ روپے کے عوض ویزا حاصل کیا تھا۔ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔