غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کرنسی کو کنٹرول کرنا ہوگا:سیالکوٹ چیمبر

10 جون ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)صدر سیالکوٹ چیمبر عبد الغفور ملک نے کہا ہے کہ لوکل کرنسی متاثر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے ، ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کرنسی کو کنٹرول کرنا ہوگا ۔اتنی بلند شرح سود پر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے ،بینک سیکٹر میں ریفارم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، ایل سی کھولنے میں دشواری سے برآمدی مال کی تیاری میں خاصی مشکل کا سامنا درپیش ہے۔حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئےبجلی ،گیس، پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے ،فیول ایڈجسٹمنٹ کا ظالمانہ فارمولا ختم کیا جائے، سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایاجائے تاکہ مہنگائی میںکمی سے عوام اور صنعتی و تجارتی شعبے کو ریلیف مل سکے۔