منشیات کےسمگلرز کا بین الاقوامی گروہ گرفتار

10 جون ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) اے این ایف نے اسلام آباد اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر بحرین جانیوالے منشیات کےسمگلرزکے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ان میں 3خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد شامل ہیں۔ ملزمان کےپیٹ سے 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ جناح ائیرپورٹ پربھی مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدہوئے ۔