:SECPمئی میں2,539نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

10 جون ، 2023

لاہور (سودی ) ایس ای سی پی نےفروری میں 2,539نئی کمپنیاں رجسٹر ڈکیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 194,446 ہو گئی ۔ نئی رجسٹر ڈہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ2.7 ارب روپے ہے۔ان کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، نائجیریا، ناروے، رومانیہ، روس، سنگاپور، سپین، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی ہے ۔اس سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین، برطانیہ ، امریکہ ، ترکی، افغانستان ، انڈونیشیا، روس، متحدہ عرب امارات، اور تھائی لینڈسے موصول ہوا۔99.9فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں ۔تقریباً 57 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ،40 فیصد سنگل ممبر اور 3 فیصد لمیٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنرشپ،نان پرافٹ تنظیموں، اور نان لسٹڈ پبلک کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ڈہوئیں۔