غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 25دکانیں سربمہر،تجاوزات مسمار

10 جون ، 2023

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات/غیرقانونی تعمیرات کرنے پرفیصل ٹائون ( اکبر چوک تا کوٹھا پینڈ ) ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف میں گرینڈ آپریشن کیا۔ ٹائر شاپس، فارمیسی، ریستوران، بیکری و دکانوں کے آگے تجاوزات مسمار کر دیں۔ 20 سے زائد دکانوں ،ٹائر شاپس، فارمیسی ، ریستوران ،کمرشل املاک اور غیر قانونی تعمیرات کے شیڈ، بورڈ اور تھڑے مسمار کر دئیے،25سے زائد دکانیں سربمہر کردی گئیں۔