نئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ تو اس کے مجموعی تجزیے میں ہی ممکن ہے مگر اس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنوں کے علاوہ مزدوروں کی کم سے کم جو اجرت مقرر کی گئی ہے وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں توقعات سے کہیں کم ہے ۔ بجٹ پر پارلیمنٹ میں ابھی بحث ہونی ہے۔مگر توقع کی جا سکتی ہے کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کی اشک شوئی کیلئے حکومت کچھ مثبت اقدامات ضرور کرے گی اور کرنے بھی چاہئیں۔ مگر ملک کے ابتر معاشی حالات کے تناظر میں اس کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں۔ ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ اور اندرونی بحرانوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہے جسے روکنے کیلئے حکومت حتی المقدور کوششیں کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنے کے باوجود اس کی جانب سے امداد ملنے کی توقعات بھی کم ہی ہیں۔ ایسے میں کم آمدنی والے طبقات کیلئے مشکلات ختم ہونے کی بجائے بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ غریب تو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہا ہے۔ مگر متوسط طبقہ بھی رفتہ رفتہ ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دب کر اسی لکیر کی جانب گامزن ہے۔ اس صورتحال میں سرکاری ملازمین کی انجمنوں اور مزدوروں کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور اجرتوں میں سو سے تین سو فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ ادھر وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو سکا تو ہم کمر کس لیں گے یعنی اپنے وسائل سے مالی بحران کا مقابلہ کریں گے بے شک ایک خوددار قوم ہونے کے ناطے ایسا ہی کرنا چاہئے مگر اس کیلئے مزید ٹیکس لگانا پڑیں گے جن کا زیادہ بوجھ پسماندہ طبقے پر پڑے گا جسے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں اسلئے پالیسی سازوں کو ان طبقات کے مفاد کو سامنے رکھ کر ہی فیصلے کرنا پڑیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان کی توقعات پر کہاں تک پورا اترتی ہے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
بیمار معاشرے پہ اپنےاللہ کا فضل ہے، کرم ہے گو اب بھی خراب ہے طبیعت پہلے کے مقابلے میں کم ہے
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، ایک زمانے میں یہ پاکستان کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، جب تک...
جی یہاں ،گھوڑے بولتے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گھوڑے صرف دوڑ سکتے ہیں اور دوڑنے کےعلاوہ دوسرا کوئی کام...
آج سے 41برس قبل دلی کی تہاڑ جیل میں جس مرد حر کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا تھا اسکا نعرہ ’’یہ وطن ہمارا...
کچھ عرصہ قبل سامنے آنیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عدلیہ 142 ممالک میں 130 ویں اور خطے کے چھے...
کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے،لیکن یہاں کا کسان مظلوم ترین طبقہ ہے، یہاں پر صنعت کاروں، تاجروں، شوگر مل...
ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام نہایت ضروری ہے بلکہ یوں سمجھنا چاہئے کہ سیاسی اور...
قارئین کرام! غور تو فرمائیں کہ آپ پاکستانی قومی امور میں دلچسپی کے حامل ہونے کے حوالے سے یقیناً ہماری...