بی جے پی نےہندوتوا ایجنڈے کیلئےمقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے،محبوبہ مفتی

10 جون ، 2023

سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو گاندھی کے قاتل نتھورام گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔