مصر، بحیرہ احمر میں شارک نے روسی سیاح کو نگل لیا، حملے میں 2 افراد زخمی

10 جون ، 2023

قاہرہ(صباح نیوز)مصر کے بحیرہ احمر میں شارک نے ایک روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر 24 سال تھی جبکہ اس حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شارک نے سیاحوں کے گروپ پر حملہ کر کے روسی سیاح کو نگلنے کی کوشش کی تھی، لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ حکام باقیات تلاش کر رہے ہیں۔