وفاقی حکومت کا سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

10 جون ، 2023

اسلام آباد (عاطف شیرازی) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2023-24میں وفاقی حکومت نے سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی بجٹ میں منصوبے کیلئے 15کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق منصوبے پرمجموعی طور پر ایک ارب 84 کروڑ80 لاکھروپے لاگت آئے گی۔ جبکہ حکومت کا گیس فیلڈز کے 5کلومیٹر کے اندر علاقوں کو گیس فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کیلئے بجٹ میں10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔