ٹوکیو (عرفان صدیقی) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مشکل وقت میں شاندار بجٹ پیش کیا ہے یہ بات دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بجٹ کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، جاپان اور دبئی کے تعمیراتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیت فیصل وقار نے کہا ہے کہ بجٹ میں کئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ،اوورسیز پاکستانیوں کو بینکنگ چینل سے رقم بھیجنے پر خصوصی رعایات دی گئیں ہیں ، تعمیراتی شعبے کے لیے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں شاندار بجٹ پیش کرکے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پوری قوم کو مطمئن کردیا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جاپان کی کاروباری شخصیت ملک سلیم نے کہا کہ امید تھی کہ حکومت ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی درامد پر آسانی پیدا کرے گی تاہم مجموری طور پر بجٹ بہترین ہے ۔سعودی عرب کی کاروباری شخصیت اکمل پرویز نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ میں جو سہولتیں دی ہیں ا،س سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب ملی ہے ۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش کرنے پر اسحق ڈار خراج تحسین کے مستحق ہیں توقع ہے موجودہ بجٹ سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور اآئی ایم ایف پاکستان کو روکی ہوئی قسط بھی جاری کردے گا۔
اسلام آباد ایف بی آر نے کراچی کی غیر منقولہ جائیداد کی ویلیو ایشن میں مزید ترامیم کر دی اور 29اکتوبر 2024کو...
لاہورمزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزم کے وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی سیاسی ججوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ،جیسا کہ ان کی نئی انتظامیہ امریکی...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران رعایتی قیمتوں پر چینی کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں سٹال...
بغدادعراق کے صدر نے کردستان کے خود مختار علاقے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو عدالت کی...
کراچیاسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو...