لاہور ہائیکورٹ کا بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم

10 جون ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو 12 جون کو دوبارہ طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی سے دارالامان میں کوئی ملاقات نہیں کرے گا،عدالت نے استفسار کیا کہ کم عمر لڑکی کا نکاح کیسے ہوسکتا ہے؟پیش کرنے سے پہلے لڑکی کا مجسٹریٹ کے پاس بیان کیوں ریکارڈ نہیں کرایا گیا؟۔