669 وکلاء سپریم کورٹ میں پریکٹس کیلئے اہل قرار

10 جون ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی نے دو مراحل میں مجموعی طور پر 669 وکلاء کو سپریم کورٹ میں پریکٹس کا اہل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ انرولمنٹ کمیٹی نے دو مراحل میں کل ایک ہزار32 امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ پہلے مرحلے میں 525وکلاء کے انٹرویوز کئے گئے جن میں سے 339وکلاء لائسنس کیلئے کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں 507 وکلاء انٹرویوز کیلئے پیش ہوئے جن میں سے 330 وکلاء کو سپریم کورٹ کی وکالت کیلئے اہل قرار دیا گیا۔