سعودی عرب کا نیا وزٹ ویزاانویسٹر وزٹر متعارف، دائرہ کار محدود ہوگا

10 جون ، 2023

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کرایا ہے جسے ’مستشمر زائر (انویسٹر وزیٹر) کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی اخبار نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ نئے وزٹ ویزے مستشمر زائرکے اجرا کا مقصد سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔