لیسکو کے ریٹائرڈ ملازم کی اپیل منظور،صدر کابطور شادی گرانٹ 2 لاکھ روپے ادا کرنیکاحکم

10 جون ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیسکو کے ریٹائرڈ ملازم کی اپیل منظور کر لی،2 لاکھ روپے بطور شادی گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو ایسے فوائد کے بارے آگاہ کریں ۔ محمد آصف لیسکو میں ملازم تھے ، ریٹائرمنٹ کے بعد’’شادی گرانٹ‘‘ کیلئے درخواست دی، لیسکو نے بیٹے کی شادی کے 2 سال بعد درخواست دینے پر درخواست مسترد کی ،شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔