پی ڈی ایم میں پھوٹ،ن لیگ اورپی پی پی جلد آمنے سامنے ہونگی،شیخ رشید

10 جون ، 2023

راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ ہے ، ن لیگ اورپی پی پی جلد آمنے سامنے ہوں گی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوباغ کے الیکشن میں ٹریلر سے سمجھ آجانی چاہیے ابھی فلم آناباقی ہے، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام مشرق کی طرف، سیاست مغرب کی طرف، معیشت شمال کی طرف، آئین وقانون جنوب کی طرف ہے۔20جون تک پتا لگ جائیگاکہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔