پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

10 جون ، 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)سائبر کرائم سرکل کراچی نے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپہ مارکر پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان ضیغم جاوید، صائم اور اویس عالمگیر کو گرفتارکر لیا ہے۔ کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ میں واقع دو مختلف کال سینٹرز میں کی گئی۔ ملزمان امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،ملزمان خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے سپوفنگ کال کرتے۔