سی ای او اسٹیل ملز سیف الدین جونیجو عہدے سے مستعفی

10 جون ، 2023

کراچی(اسد ابن حسن) سی ای او اسٹیل ملز ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں چئیرمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جبکہ اسٹیل ملز کا ایڈیشنل چارج بطور قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔