PAC کےدائرہ اختیار اور طلبی کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

10 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے دائرہ کو اختیار چیلنج کرنے اور قائم مقام چیئرمین نیب کی کمیٹی میں طلبی کیخلاف کیس 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے گزشتہ روز نیب کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر رافع مقصودنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے قائم مقام چیئرمین نیب کی طلبی اختیارات سے تجاوز ہے عدالت پہلے ہی اس معاملے میں عبوری ریلیف فراہم کر چکی ہے۔