ترک صدر نے پہلی مرتبہ خاتون کو ترکیہ کے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا

10 جون ، 2023

انقرہ (اے پی پی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی مالیاتی اداروں کے لیے کام کرنے والی خاتون حفیظہ غائی ارکان کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا۔ حفیظہ غائی ارکان پہلی خاتون ہیں جو ترکیہ کے مرکزی بینک کی سربراہ بنیں گی،وہ اس سے قبل فرسٹ ریپبلک بینک اور گولڈمین سیکس میں کام کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے 28 مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔