کیلی فورنیا، اکنا ریلیف کیلئے بہترین این جی او کا ایوارڈ

10 جون ، 2023

سیکرامنٹو ( عارف الحق عارف،نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی نے امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت، اسلامی سرکل آف امریکا ( اکنا) کی این جی او اکنا ریلیف سدرن کیلی فورنیا کو اس کی شاندار امدادی خدمات پر سال کی بہترین این جی او کا ایوارڈ دیا ہے، اسلامی سرکل آف امریکا کو شاندار امدادی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس سلسلے میں تقریب ریاستی صدر مقام میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی کیلی فورنیا میں ضرورت مندوں ، قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد، بے گھروں کو پناہ گاہیں اور دیگر امداد ی خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیمیں بھی موجود تھیں۔