اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جنہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انتہائی قابل ماہر معاشیات اور بجٹ پیش کرنے میں غیرمعمولی تجربے اور مہارت کا حامل سمجھا جاتا ہے انہوں نے 2023-24 کا بجٹ بلاتکان اور پورے اعتماد کے ساتھ پیش کیا،بجٹ کو ایوان میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ انتہائی پرسکون انداز میں پیش کئے جانے والا بجٹ تھا ’’ہنگامہ آرائی نہ شور شرابہ، نہ ہی نعرے بازی اور نہ ہی سپیکر ڈائس کا گھیراؤ ہوا ایوان میں پی ٹی آئی کے ’’منحرفین اور اپوزیشن لیڈر‘‘ لاتعلقی کے ساتھ بیٹھے رہے ایوان اتنا پرسکون تھا کہ نوید قمر بار بار اپنی نشست پر اونگھ رہے تھے اور ایک مرحلے پر انہیں سوتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بڑی تعداد میں ارکان جن میں بعض وزراء بھی شامل تھے اپنے موبائل فونز پر مصروف تھے جبکہ کچھ بجٹ کی دستاویزات کے مطالعے میں۔ بہرحال یہ سارا منظر موجودہ حکومت اور قومی اسمبلی کے سپیکر کی خوش قسمتی کا باعث بنا کہ انہوں نے اپنے دونوں ادوار حکومت میں بغیر کسی ہنگامے، گالم گلوچ اور سالہا سال سے جاری اس موقعہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا سامنا کئے بغیر بجٹ پیش کیا وگرنہ اب تک کی روایت تو یہ رہی ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے موقعہ پر بہرحال قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے جو ہنگامہ آرائی ہوتی ہے بجٹ کے دستاویز اچھالی جاتی ہیں۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...