اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) نئے مالی سال کے مالیاتی بل میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ ایک تجویز سیکشن فور سی کے تحت سپر ٹیکس کی ریشنلائزیشن کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15کروڑ روپے سالانہ اضافی آمدنی والوں سے سپر ٹیکس وصول ہو گا۔ سپر ٹیکس کیلئے اضافی تین نئی انکم سلیب تجویز کی گئی ہیں ۔ ایک سلیب 35کروڑ سے 40کروڑ روپے سالانہ آمدنی والوں کی ہے‘ دوسری 40کروڑ سے 50کروڑ سالانہ آمدنی والوں کی ہے اور تیسری 50کروڑ روپے سے زیادہ سالانہ آمدنی والوں کی ہے۔ پہلی انکم سلیب جو 35کروڑ سے 40 کروڑ روپے تک سالانہ آمدنی والوں کی ہے اُن سے 6فیصد سپر ٹیکس وصول ہو گا۔ 40سے 50کروڑ سالانہ آمدنی رکھنے والوں سے 8فیصد سپر ٹیکس لیا جائیگا اور 50کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ آمدنی والوں سے 10فیصد سپر ٹیکس لینے کی تجویز ہے۔ چاول‘ بنولہ اور خوردنی تیل کے سوا اشیاء (گڈز) کی سپلائی پر وِد ہولڈنگ ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ یہی تجویز سروسز مہیا کرنے والوں سے ٹیکس کی وصولی کی ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...