سرکاری ملازمین کے 6 منجمد الاؤنسز میں بھی اضافہ

10 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سرکاری ملازمین کے 6؍ منجمد الاؤنسز میں بھی اضافہ کردیا گیا ، ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے ڈیلی الاؤنس اور مائیلج الاؤنس میں 50فیصداضافہ کر دیاگیا ، ایڈیشنل چارجز ، کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کر کے 12ہزار روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کر دیاگیا ، آرڈرلی الاؤنس کو بڑھا کر 25ہزار روپے کر دیاگیا ، اسپیشل کنوینئس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر کے چار ہزار روپے کر دیاگیا ، ملٹری کے کنسٹنٹ اٹنٹڈ الاؤنس کو 7ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دیاگیا ۔ مجاز پنشنرز کے ڈرائیور الاؤنس کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کر دیاگیا ۔