غیر ملکی خادمہ یا ملازم رکھنے والوں پر 2 لاکھ روپے فیس

10 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) غیر ملکی میڈ (خادمہ) یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک ورکرزپر ایڈوانس ٹیکس عائد کرتے ہوئے فیس عائد کر دی ہے ،غیر ملکی کو ویزے کے اجراء کے موقع پر ویزا لینے والی ایجنسی یا فرد کو یہ فیس ادا کرنا ہو گی،واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سےبڑے شہروں کے پوش علاقوں میں غیر ملکی میڈ رکھنے کا رحجان تیزی سے بڑھا ہے ،امراء کا یہ طبقہ گھریلو کام کاج اور خاص طور پر بچوں کی دیکھ بھال کے لئے غیر ملکی خادماؤں کو ترجیح دیتے ہیں۔