لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والی طاقتور بیوروکریسی کے پی ایم ایس کے ساتھ معاندانہ رویے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر پر امن خاموش احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع نے ’’جنگ کو بتایا کہ اس حوالے سے پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میں صوبے بھر سے کثیر تعداد میں افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، جسے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (سابقہ ڈی ایم جی گروپ) کے افسران کنٹرول کرتے ہیں، کے صوبائی سول سروس کے افسران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک پر کری تنقید کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے پنجاب میں وزیر اعلی کی ہدایات پر پروموشن بورڈ زمنعقد کیے گئے لیکن گریڈ 18 اور 19 کی سینکڑوں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود پی ایم ایس افسران کی ترقیاں نہیں کی جا رہیں۔ یہ رویہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے جس کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پی ایم ایس کے پروموشن کورسز کے بارے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی پی ایم ایس ایسوسی ایشن کو دی گئی یقین دہانیوں کے باوجود DMG/PAS افسران اس پر عملدرامد کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...