وفاقی بجٹ کے اعداد و شمار ایک نظر میں

10 جون ، 2023

اسلام آباد( تنویر ہاشمی) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے آمدن اوراخراجات کا جو تخمینہ لگایاگیاہے اس کے مطابق آمد ن یعنی وسائل کی مد میں ایف بی آرکے ٹیکس ریونیو کا ہدف 9200ارب روپے ، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف2963ارب روپے رکھاگیا ہے، اس طرح مجموعی ریونیو کی وصولیاں 12163روپے ہونگی اس میں صوبوں کا شیئر 5276ارب روپے ہوگاجس کے بعد نیٹ ریونیو وصولیاں 6887ارب روپے رہ باقی رہ جائیں گی ، آمدن کی دوسری مد میںنان بنکوں سے 1906ارب روپے قرض لیاجائیگا، بیرونی قرضے کی مد میں 2527ارب روپے وصول ہونگے ، اندرونی وصولیوں میں بنکوں سے قرضے جن میں ٹی بلز ، پی آئی بی اور سکو ک بانڈسے 3124ارب روپےوصول ہونگے ، اداروں کی نجکاری کی مد میں 15 ارب روپے جمع ہونگے ، اس طرح آئندہ مالی سال مجموعی آمدن 14460ارب روپے ہوگی اور اخراجات میں کرنٹ اخراجات 13320ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی فراہمی پر 1140ارب روپے خرچ ہونگے ، کرنٹ اکاؤنٹ اخراجات میں سود کی ادائیگیوں کی مد میں 7303ارب روپے ، پنشن پر 761ارب روپے ، دفاع پر 1804ارب روپے کے اخراجات ہونگے ، صوبوں کو منتقلی اوردیگر گرانٹس کی کی مد میں 1074ارب روپے ، سبسڈیز پر 1074ارب روپے خرچ ہونگے ، جاری سول حکومت کے اخراجات 714ارب روپے ہونگے ، ہنگامی حالات کےلیے 200ارب روپے اخراجات کا تخمینہ لگایاگیا ہے، 1140ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کےمیں سے 950ارب روپے پی ایس ڈی پی اور 190ارب روپے قرضوں کی فراہمی پر خرچ ہونگے ۔