دفاع کے لئے 1804 ارب، سول انتظامیہ کیلئے 714 ارب روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملکی دفاع کیلئے 18کھرب چار ارب روپے مختص کئے گئے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملکی دفاع کیلئے 18 کھرب 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ کے اخراجات کیلئے 714 ارب روپے مہیاکئے جائیں گے۔ پنشن کی مد میں 761 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجلی گیس اور دیگر شعبہ جات کے لئے 1.074 ارب روپے کی رقم بطور سبسڈی رکھی گئی ہے۔