اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) بجٹ میں تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 82 ارب روپے اور صحت کے شعبے کیلئے 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔لیپ ٹاپ اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے آئندہ مالی سال میں 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔ کھیل تعلیم کا ایک لازمی حصہ ہیں بجٹ میں اسکول، کالج اور پروفیشنل کھیلوں میں ترقی کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبائی ذمہ داری ہے لیکن وفاق اس کی ترویج میں اپنا بھر پور حصہ ڈالتا ہے، اس سلسلے میں مندرجہ ذیل اقدامات کیے جا رہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے موجودہ اخراجات کی مد میں 65 ارب اور ترقیاتی اخراجات کی مد میں 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں مالی معاونت کے لیے پاکستان انڈومنٹ فنڈ (Pakistan Endowment Fund) کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ یہ فنڈز میرٹ کی بنیاد پر ہائی اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کرے گا، اس فنڈ کے قیام کا مقصد ہے کہ کوئی بھی ہونہار طالبعلم وسائل میں کمی کی وجہ سے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ ہو۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...