بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ، 450ارب روپے کر دیا گیا

10 جون ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھا کر 450 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ 60 لاکھ بچوں سے بڑھا کر 83 لاکھ کر دیا گیا اور اس مقصد کے لئے 55 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، 92 طالب علموں کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لئے 6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔