اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے پاناما سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقاتسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیئے گئے؟ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہاں بیٹھ کربہت سی باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے مگر نہیں کہہ سکتے۔ اس دوران جسٹس طارق مسعود نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کا مقصد صرف ایک خاندان کے خلاف کیس چلانا تھا؟، ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب اور اسٹیٹ بینک موجود ہیں، کیا ریاستی اداروں کو بند کرکے سارے کام سپریم کورٹ سے ہی کرالیں؟ اس پر جماعت اسلامی کے وکیل راجہ اشتیاق نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کاحال یہ ہےکہ 3 سال پہلے نوٹس ہوا اور اب تک جواب نہیں آیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...